Surah

Information

Surah # 48 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 111 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD).Revealed while returning from Hudaybiyya
وَّ يَنۡصُرَكَ اللّٰهُ نَصۡرًا عَزِيۡزًا‏ ﴿3﴾
اور آپ کو ایک زبردست مدد دے ۔
و ينصرك الله نصرا عزيزا
And [that] Allah may aid you with a mighty victory.
Aur aap ko aik zabardast madad day.
اور ( تاکہ ) اللہ تمہاری ایسی مدد کرے جو سب پر غالب آجائے ۔
اور اللہ تمہاری زبردست مدد فرمائے ( ف٦ )
اور تم کو زبردست نصرت بخشے 5 ۔
اور اﷲ آپ کو نہایت باعزت مدد و نصرت سے نوازے
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :5 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم کو بے مثل نصرت بخشے ۔ اصل میں لفظ نصراً عزیزاً استعمال ہوا ہے ۔ عزیز کے معنی زبردست کے بھی ہیں اور بے نظیر ، بے مثل اور نادر کے بھی ۔ پہلے معنی کے لحاظ سے اس فقرے کا مطلب یہ ہے کہ اس صلح کے ذریعہ سے اللہ نے آپ کی ایسی مدد کی ہے جس سے آپ کے دشمن عاجز ہو جائیں گے ۔ اور دوسرے معنی کے لحاظ سے اس کا مطلب یہ ہے کہ شاذ و نادر ہی کبھی کسی کی مدد کا ایسا عجیب طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ بظاہر جو چیز لوگوں کو محض ایک صلح نامہ اور وہ بھی دب کر کیا ہوا صلح نامہ نظر آتی ہے ، وہی ایک فیصلہ کن فتح بن جانے والی ہے ۔