Surah

Information

Surah # 48 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 111 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD).Revealed while returning from Hudaybiyya
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ‏ ﴿8﴾
یقیناً ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ۔
انا ارسلنك شاهدا و مبشرا و نذيرا
Indeed, We have sent you as a witness and a bringer of good tidings and a warner
Yaqeenan hum ney tujhay gawahee denay wala aur khushkhabri sunanay wala aur daraney wala bana ker bheja hai.
۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں گواہی دینے والا ، خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے ۔
بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر و ناظر ( ف۱۲ ) اور خوشی اور ڈر سناتا ( ف۱۳ )
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا14 ، بشارت دینے والا اور خبر دار کر دینے والا15 بنا کر بھیجا ہے
بیشک ہم نے آپ کو ( روزِ قیامت گواہی دینے کے لئے اعمال و احوالِ امت کا ) مشاہدہ فرمانے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :14 شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ صاحب نے شاہد کا ترجمہ اظہار حق کنندہ فرمایا ہے اور دوسرے مترجمین اس کا ترجمہ گواہی دینے والا کرتے ہیں ۔ شہادت کا لفظ ان دونوں مفہومات پر حاوی ہے ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو: تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ احزاب ، حاشیہ نمبر 82 ۔ سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :15 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ احزاب ، حاشیہ 83 ۔