Surah

Information

Surah ID #48
Total Verses 29 Ayaat
Rukus 4
Sajdah 0
Actual Order #111
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD).Revealed while returning from Hudaybiyya
Surah 48: Al-Fath Ayat #22
وَلَوۡ قَاتَلَـكُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوَلَّوُا الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوۡنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا‏ ﴿22﴾
And if those [Makkans] who disbelieve had fought you, they would have turned their backs [in flight]. Then they would not find a protector or a helper.
اور اگر تم سے کافر جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کارساز پاتے نہ مددگار ۔

More translations & tafseer

و لو قتلكم الذين كفروا لولوا الادبار ثم لا يجدون وليا و لا نصيرا
And if those [Makkans] who disbelieve had fought you, they would have turned their backs [in flight]. Then they would not find a protector or a helper.
Aur agar tum say kafir jang kertay to yaqeenan peeth dikha ker bhagtay phir na to koi kaarsaaz patay na madadgar.
اور یہ کافر لوگ تم سے لڑتے تو یقینا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ، پھر انہیں کوئی یار و مددگار بھی نہ ملتا ۔ ( ٢٠ )
اور اگر کافر تم سے لڑیں ( ف۵٤ ) تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے ( ف۵۵ ) پھر کوئی حمایتی نہ پائیں گے نہ مددگار ،
یہ کافر لوگ اگر اس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مددگار نہ پاتے41 ۔
اور ( اے مومنو! ) اگر کافر لوگ ( حدیبیہ میں ) تم سے جنگ کرتے تو وہ ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ، پھر وہ نہ کوئی دوست پاتے اور نہ مددگار ( مگر اﷲ کو صرف یہ ایک ہی نہیں بلکہ کئی فتوحات کا دروازہ تمہارے لئے کھولنا مقصود تھا )
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :41 یعنی حدیبیہ میں جنگ کو اللہ نے اس لیے نہیں روکا کہ وہاں تمہارے شکست کھا جانے کا امکان تھا ، بلکہ اس کی مصلحت کچھ دوسری تھی جسے آگے کی آیتوں میں بیان کیا جا رہا ہے ۔ اگر وہ مصلحت مانع نہ ہوتی ، اور اللہ تعالی اس مقام پر جنگ ہو جانے دیتا تو یقیناً کفار ہی کو شکست ہوتی اور مکہ معظمہ اسی وقت فتح ہو جاتا ۔