Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا ‌ۚ ذٰ لِكَ رَجۡعٌ ۢ بَعِيۡدٌ‏ ﴿3﴾
کیا جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے ۔ پھر یہ واپسی دور ( از عقل ) ہے
ءاذا متنا و كنا ترابا ذلك رجع بعيد
When we have died and have become dust, [we will return to life]? That is a distant return."
kiya jabb hum mar ker mitti hojayen gay phir yeh wapsi door ( az aqal ) hai.
بھلا کیا ہم مر کھپ جائیں اور مٹی ہوجائیں گے ، ( اس وقت ہمیں پھر زندہ کیا جائے گا؟ ) یہ واپسی تو ہماری سمجھ سے دور ہے ۔
کیا جب ہم مرجائیں اور مٹی ہوجائیں گے پھر جیئں گے یہ پلٹنا دور ہے ( ف٤ )
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے ( تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے ) ؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے 3 ۔
کیا جب ہم مَر جائیں گے اور ہم مٹّی ہو جائیں گے ( تو پھر زندہ ہوں گے ) ؟ یہ پلٹنا ( فہم و ادراک سے ) بعید ہے
سورة قٓ حاشیہ نمبر :3 یہ ان لوگوں کا دوسرے تعجب تھا ۔ پہلا اور اصل تعجب زندگی بعد موت پر نہ تھا بلکہ اس پر تھا کہ انہی کی جنس اور قسم کے ایک فرد نے اٹھ کر دعویٰ کیا تھا کہ میں خدا کی طرف سے تمہیں خبردار کرنے کے لیے آیا ہوں ۔ اس کے بعد مزید تعجب انہیں اس پر ہوا کہ وہ شخص انہیں جس چیز پر خبردار کر رہا تھا وہ یہ تھی کہ تمام انسان مرنے کے بعد از سرنو زندہ کیے جائیں گے ، اور ان سب کو اکٹھا کر کے اللہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، اور وہاں ان کے اعمال کا محاسبہ کرنے کے بعد جزا اور سزا دی جائے گی ۔