Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَانْقَلَبُوۡا بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍ لَّمۡ يَمۡسَسۡهُمۡ سُوۡٓءٌ ۙ وَّاتَّبَعُوۡا رِضۡوَانَ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿174﴾
۔ ( نتیجہ یہ ہوا ) کہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ یہ لوٹے ، انہیں کوئی بُرائی نہیں پہنچی ، انہوں نے اللہ تعالٰی کی رضامندی کی پیروی کی ، اللہ بہت بڑے فضل والا ہے ۔
فانقلبوا بنعمة من الله و فضل لم يمسسهم سوء و اتبعوا رضوان الله و الله ذو فضل عظيم
So they returned with favor from Allah and bounty, no harm having touched them. And they pursued the pleasure of Allah , and Allah is the possessor of great bounty.
( nateeja yeh hua kay ) Allah ki nemat-o-fazal kay sath yeh lotay enhen koi buraee na phonchi enhon ney Allah Taalaa ki raza mandi ki pairwi ki Allah boht baray fazal wala hai.
نتیجہ یہ کہ یہ لوگ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر اس طرح واپس آئے کہ انہیں ذرا بھی گذند نہیں پہنچی ، اور وہ اللہ کی خوشنودی کے تابع رہے ۔ اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے ۔
تو پلٹے اللہ کے احسان اور فضل سے ( ف۳٤۱ ) کہ انہیں کوئی برائی نہ پہنچی اور اللہ کی خوشی پر چلے ( ف۳٤۲ ) اور اللہ بڑے فضل والا ہے ( ف۳٤۳ )
آخر کار وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ساتھ پلٹ آئے ، ان کو کسی قسم کا ضرر بھی نہ پہنچا اور اللہ کی رضا پر چلنے کا شرف بھی انھیں حاصل ہوگیا ، اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔
پھر وہ ( مسلمان ) اللہ کے انعام اور فضل کے ساتھ واپس پلٹے انہیں کوئی گزند نہ پہنچی اور انہوں نے رضائے الٰہی کی پیروی کی اور اللہ بڑے فضل والا ہے