Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
اۨلَّذِىۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَ لۡقِيٰهُ فِى الۡعَذَابِ الشَّدِيۡدِ‏ ﴿26﴾
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بنا لیا تھا پس اسے سخت عذاب میں ڈال دو ۔
الذي جعل مع الله الها اخر فالقيه في العذاب الشديد
Who made [as equal] with Allah another deity; then throw him into the severe punishment."
Jiss ney Allah k sath doosra mabood bana liye tha pus iss say sakht azab mein daal do.
جس نے اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود بنا رکھا تھا ۔ لہذا اب تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو ۔
جس نے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈالو ،
اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا ۔ ڈال دو اسے سخت عذاب میں 33 ۔
جس نے اﷲ کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہرا رکھا تھا سو تم اسے سخت عذاب میں ڈال دو
سورة قٓ حاشیہ نمبر :33 ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات گِن کر بتا دی ہیں جو انسان کو جہنم کا مستحق بنانے والی ہیں ، ( 1 ) انکار حق ، ( 2 ) خدا کی ناشکری ، ( 3 ) حق اور اہل حق سے عناد ، ( 4 ) بھلائی کے راستے میں سدِّ راہ بننا ، ( 5 ) اپنے مال سے خدا اور بندوں کے حقوق ادا نہ کرنا ، ( 6 ) اپنے معاملات میں حدود سے تجاوز کرنا ، ( 7 ) لوگوں پر ظلم اور زیادتیاں کرنا ، ( 8 ) دین کی صداقتوں پر شک کرنا ، ( 9 ) دوسروں کے دلوں میں شکوک ڈالنا ، اور ( 10 ) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدائی میں شریک ٹھہرانا ۔