Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَىَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَيۡكُمۡ بِالۡوَعِيۡدِ‏ ﴿28﴾
حق تعالٰی فرمائے گا بس میرے سامنے جھگڑے کی بات مت کرو میں تو پہلے ہی تمہاری طرف وعید ( وعدۂ عذاب ) بھیج چکا تھا ۔
قال لا تختصموا لدي و قد قدمت اليكم بالوعيد
[ Allah ] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning.
Haq taalaa farmaye ga bus meray samney jhagray ki baat mat kero mein to pehlay hi tumhari taraf waeed ( wada-e-azab ) bhej chuka tha.
اللہ تعالیٰ کہے گا کہ : تم میرے سامنے جھگڑے نہ کرو ، اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس عذاب کی دھمکی بھیج چکا تھا ۔
فرمائے گا میرے پاس نہ جھگڑو ( ف٤۸ ) میں تمہیں پہلے ہی عذاب کا ڈر سنا چکا تھا ( ف٤۹ )
جواب میں ارشاد ہوا میرے حضور جھگڑا نہ کرو ، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھا35 ۔
ارشاد ہوگا: تم لوگ میرے حضور جھگڑا مَت کرو حالانکہ میں تمہاری طرف پہلے ہی ( عذاب کی ) وعید بھیج چکا ہوں
سورة قٓ حاشیہ نمبر :35 یعنی تم دونوں ہی کو میں نے متنبہ کر دیا تھا کہ تم میں سے جو بہکائے گا وہ کیا سزا پائے گا اور جو بہکے گا اسے کیا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ میری اس تنبیہ کے باوجود جب تم دونوں اپنے اپنے حصے کا جرم کرنے سے باز نہ آئے تو اب جھگڑا کرنے سے حاصل کیا ہے ۔ بہلنے والے کو بہکنے کی اور بہکانے والے کو بہکانے کی سزا تو اب لازماً ملنی ہی ہے ۔