Surah

Information

Surah ID #3
Total Verses 200 Ayaat
Rukus 20
Sajdah 0
Actual Order #89
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD)
Surah 3: Al Imran Ayat #184
فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقَدۡ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَ جَآءُوۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ‏ ﴿184﴾
Then if they deny you, [O Muhammad] - so were messengers denied before you, who brought clear proofs and written ordinances and the enlightening Scripture.
پھر بھی اگریہ لوگ آپ کو جھُٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے وہ رسول جھُٹلائے گئے ہیں جو روشن دلیلیں صحیفے اور منّور کتاب لے کر آئے ۔

More translations & tafseer

فان كذبوك فقد كذب رسل من قبلك جاءو بالبينت و الزبر و الكتب المنير
Then if they deny you, [O Muhammad] - so were messengers denied before you, who brought clear proofs and written ordinances and the enlightening Scripture.
Phir bhi agar yeh log aap ko jhutlayen to aap say pehlay bhi boht say woh rasool jhutlaye gaye hain jo roshan daleelen aur munawar kitab ley ker aaye.
۔ ( اے پیغمبر ) اگر پھر بھی یہ لوگ تمہیں جھٹلائیں تو ( یہ کوئی نئی بات نہیں ) تم سے پہلے بھی بہت سے ان رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے جو کھلی کھلی نشانیاں بھی لائے تھے ، لکھے ہوئے صحیفے بھی اور ایسی کتاب بھی جو ( حق کو ) روشن کردینے والی تھی ۔
تو اے محبوب! اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو تم سے اگلے رسولوں کی بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں ( ف۳٦٤ ) اور صحیفے اور چمکتی کتاب ( ف۳٦۵ ) لے کر آئے تھے
اب اے محمد ! اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے جھٹلائے جا چکے ہیں جو کھلی کھلی نشانیاں اور صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے ۔
پھر بھی اگر آپ کو جھٹلائیں تو ( محبوب آپ رنجیدہ خاطر نہ ہوں ) آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا گیا جو واضح نشانیاں ( یعنی معجزات ) اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے