Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿15﴾
۔ ( اب بتاؤ ) کیا یہ جادو ہے؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو ۔
افسحر هذا ام انتم لا تبصرون
Then is this magic, or do you not see?
( Abb batao ) kiya yeh jadoo hai? ya tum dekhtay hi nahi ho.
بھلا کیا یہ جادو ہے یا تمہیں ( اب بھی ) کچھ نظر نہیں آرہا؟
تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں ( ف۱٤ )
اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے 10 ؟
سو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دیتا
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :10 یعنی دنیا میں جب رسول تمہیں اس جہنم کے عذاب سے ڈراتے تھے تو تم کہتے تھے کہ یہ محض الفاظ کی جادوگری ہے جس سے ہمیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔ اب بولو ، یہ جہنم جو تمہارے سامنے ہے یہ اسی جادو کا کرشمہ ہے یا اب بھی تمہیں نہ سوجھا کہ واقعی اسی جہنم سے تمہارا پالا پڑ گیا ہے جس کی خبر تمہیں دی جا رہی تھی؟