Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿16﴾
جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لئے یکساں ہے ۔ تمہیں فقط تمہارے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔
اصلوها فاصبروا او لا تصبروا سواء عليكم انما تجزون ما كنتم تعملون
[Enter to] burn therein; then be patient or impatient - it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do."
Jao dozakh mein abb tumhara sabar kerna aur na kerna tumharay liye yaksan hai tumhein faqat tumharay kiye ka badla diya jayega.
داخل ہوجاؤ اس میں ، پھر تم صبر کرو ، یا نہ کرو ، تمہارے لیے برابر ہے ۔ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو ، سب تم پر ایک سا ہے ( ف۱۵ ) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے ( ف۱٦ )
جاؤ اب جھلسو اس کے اندر ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لیے یکساں ہے ، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے ۔
اس میں داخل ہو جاؤ ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو ، تم پر برابر ہے ، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے