Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ‌ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ‏ ﴿20﴾
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوروں ) سے کرا دیئے ہیں ۔
متكين على سرر مصفوفة و زوجنهم بحور عين
They will be reclining on thrones lined up, and We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
Baraber bichay huye shandar takhtay per takkiye lagaye huye aur hum ney unkay nikkah bari bari aankhon wali ( hooron ) say kerdiye hain.
وہ ایک قطار میں لگی ہوئی اونچی نشستوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ، اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا بیاہ کردیں گے ۔
تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے ،
وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت آنکھوں والی حوریں ان سے بیاہ دیں گے 14 ۔
وہ صف در صف بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے ( بیٹھے ) ہوں گے ، اور ہم گوری رنگت ( اور ) دلکش آنکھوں والی حوروں کو اُن کی زوجیت میں دے دیں گے
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :14 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ الصافات حواشی 26 ۔ 29 ۔ الدخان حاشیہ 42 ۔