Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ‏ ﴿38﴾
یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن دلیل پیش کرے ۔
ام لهم سلم يستمعون فيه فليات مستمعهم بسلطن مبين
Or have they a stairway [into the heaven] upon which they listen? Then let their listener produce a clear authority.
Ya kiya inkay pass koi seerhi hai jiss per charh ker suntay hain? ( agar aisa hai ) to inka sunnay wala koi roshan daleel pesh keray.
یا ان کے کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ ( عالم بالا کی باتیں ) سن لیتے ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے جو سنتا ہو وہ کوئی واضح ثبوت تو لائے ۔ ( ١٠ )
یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے ( ف٤۸ ) جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں ( ف٤۹ ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے ،
کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں ؟ ان میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل ۔
یا اُن کے پاس کوئی سیڑھی ہے ( جس پر چڑھ کر ) وہ اُس ( آسمان ) میں کان لگا کر باتیں سن لیتے ہیں؟ سو جو اُن میں سے سننے والا ہے اُسے چاہئے کہ روشن دلیل لائے