Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ‏ ﴿49﴾
اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی ۔
و من اليل فسبحه و ادبار النجوم
And in a part of the night exalt Him and after [the setting of] the stars.
Aur raat ko bhi usski tasbeeh parh aur sitaron kay doobtay waqt bhi.
اور کچھ رات کو بھی اس کی تسبیح کرو ، اور اس وقت بھی جب ستارے ڈوبتے ہیں ۔ ( ١٧ )
اور کچھ رات میں اس کی پاکی بولو اور تاروں کے پیٹھ دیتے ( ف٦۵ )
رات کو بھی اس کی تسبیح کیا کرو 41 اور ستارے جب پلٹتے ہیں اس وقت بھی 42 ۔ ع
اور رات کے اوقات میں بھی اس کی تسبیح کیجئے اور ( پچھلی رات بھی ) جب ستارے چھپتے ہیں
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :41 اس سے مراد مغرب و عشا اور تہجد کی نمازیں بھی ہیں ، اور تلاوت قرآن بھی ، اور اللہ کا ذکر بھی ۔ سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :42 ستاروں کے پلٹنے سے مراد رات کے آخری حصہ میں ان کا غروب ہونا اور سپیدیِ صبح کے نمودار ہونے پر ان کی روشنی کا ماند پڑ جانا ہے ۔ یہ نماز فجر کا وقت ہے ۔