Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ‏ ﴿16﴾
جب کہ سدرہ کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی ۔
اذ يغشى السدرة ما يغشى
When there covered the Lote Tree that which covered [it].
Jabkay sidrah ko chupaye leti thi woh cheez jo uss per cha rahi thi.
اس وقت اس بیر کے درخت پر وہ چیزیں چھائی ہوئی تھیں جو بھی اس پر چھائی ہوئی تھیں ۔ ( ٨ )
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا ( ف۱۸ )
اس وقت سدرہ ( بیری کے درخت ) پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا ۔ 12
جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ ( المنتہٰی ) کو ( بھی ) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ ( اس پر ) سایہ فگن تھیں٭
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :12 یعنی اس کی شان اور اس کی کیفیت بیان سے باہر ہے ۔ وہ ایسی تجلیات تھیں کہ نہ انسان ان کا تصور کر سکتا ہے اور نہ کوئی انسانی زبان اس کے وصف کی متحمل ہے ۔