Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ‏ ﴿43﴾
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے ۔
و انه هو اضحك و ابكى
And that it is He who makes [one] laugh and weep
Aur yeh kay wohi hansata hai aur wohi rulata hai.
اور یہ کہ وہی ہے جو ہنساتا اور رلاتا ہے ۔
اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا ( ف۵۰ )
اور یہ کہ اسی نے ہنسایا اور اسی نے رلایا ، 40 ،
اور یہ کہ وہی ( خوشی دے کر ) ہنساتا ہے اور ( غم دے کر ) رُلاتا ہے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :40 یعنی خوشی اور غم ، دونوں کے اسباب اسی کی طرف سے ہیں ۔ اچھی اور بری قسمت کا سر رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے ۔ کسی کو اگر راحت و مسرت نصیب ہوئی ہے تو اسی کے دینے سے ہوئی ہے ۔ اور کسی کو مصائب و آلام سے سابقہ پیش آیا ہے تو اسی کی مشیت سے پیش آیا ہے ۔ کوئی دوسری ہستی اس کائنات میں ایسی نہیں ہے جو قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے میں کسی قسم کا دخل رکھتی ہو ۔