Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَا۟ اۨلۡـٮُٔـوْلٰى ۙ‏ ﴿50﴾
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے ۔
و انه اهلك عادا الاولى
And that He destroyed the first [people of] 'Aad
Aur yeh kay ussi ney aad awwal ko halak kiya hai.
اور یہ کہ وہی ہے جس نے پچھلے زمانے کی قوم عاد کو ہلاک کیا ۔
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا ( ف۵۵ )
اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ 45 کو ہلاک کیا ،
اور یہ کہ اسی نے پہلی ( قومِ ) عاد کو ہلاک کیا
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :45 عاد اُولیٰ سے مراد ہے قدیم قوم عاد جس کی طرف حضرت ہود علیہ السلام بھیجے گئے تھے ۔ یہ قوم جب حضرت ہود کو جھٹلانے کی پاداش میں مبتلائے عذاب ہوئی تو صرف وہ لوگ باقی بچے جو ان پر ایمان لائے تھے ۔ ان کی نسل کو تاریخ میں عاد اُخریٰ یا عاد ثانیہ کہتے ہیں ۔