Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ‏ ﴿2﴾
یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے ۔
و ان يروا اية يعرضوا و يقولوا سحر مستمر
And if they see a miracle, they turn away and say, "Passing magic."
Yeh agar koi mojzza dekhtay hain to mun pher letay hain aur kehdetay hain. kay yeh pehlay say chala aata hua jadoo hai.
اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر وہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ موڑ لیتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک چلتا ہوا جادو ہے ۔ ( ٢ )
اور اگر دیکھیں ( ف٤ ) کوئی نشانی تو منہ پھیرتے ( ف۵ ) اور کہتے ہیں یہ تو جادو ہے چلا آتا ،
مگر ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے 2 ۔
اور اگر وہ ( کفّار ) کوئی نشانی ( یعنی معجزہ ) دیکھتے ہیں تو مُنہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ( یہ تو ) ہمیشہ سے چلا آنے والا طاقتور جادو ہے
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :2 اصل الفاظ ہیں سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۔ اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ معاذاللہ ، شب و روز کی جادوگری کا جو سلسلہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چلا رکھا ہے ، یہ جادو بھی اسی میں سے ہے ۔ دوسرے یہ کہ یہ پکا جادو ہے ، بڑی مہارت سے دکھا یا گیا ہے ۔ تیسرے یہ کہ جس طرح اور جادو گزر گئے ہیں ، یہ بھی گزر جائے گا ، اس کا کوئی دیر پا اثر رہنے والا نہیں ہے ۔