Surah

Information

Surah ID #54
Total Verses 55 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #37
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
Surah 54: Al-Qamar Ayat #18
كَذَّبَتۡ عَادٌ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏ ﴿18﴾
'Aad denied; and how [severe] were My punishment and warning.
قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں ۔

More translations & tafseer

كذبت عاد فكيف كان عذابي و نذر
'Aad denied; and how [severe] were My punishment and warning.
Qom-e-aad ney bhi jhutlaya pus kaisa hua mera azab aur meri daraney wali baten.
عاد کی قوم نے بھی تنبیہ کرنے والوں کو جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا ، پھر دیکھ لو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں؟
عاد نے جھٹلایا ( ف۲۹ ) تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان ( ف۳۰ )
عاد نے جھٹلایا تو دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات ۔
۔ ( قومِ ) عاد نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا سو ( اُن پر ) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ( عبرت ناک ) رہا
کفار کی بدترین روایات اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ قوم ہود نے بھی اللہ کے رسولوں کو جھوٹا کہا اور بالکل قوم نوح کی طرح سرکشی پر اتر آئے تو ان پر سخت ٹھنڈی مہلک ہوا بھیجی گئی وہ دن ان کے لئے سراسر منحوس تھا برابر ان پر ہوائیں چلتی رہیں اور انہیں تہ و بالا کرتی رہیں ، دنیوی اور اخروی عذاب میں گرفتار کر لئے گئے ہوا کا جھونکا آتا ان میں سے کسی کو اٹھا کر لے جاتا یہاں تک کہ زمین والوں کی حد نظر سے وہ بالا ہو جاتا پھر اسے زمین پر اوندھے منہ پھینک دیتا سر کچل جاتا بھیجا نکل پڑتا ، سر الگ دھڑ الگ ایسا معلوم ہوتا گویا کھجور کے درخت کے بن سرے ٹنڈ ہیں دیکھو میرا عذاب کیسا ہوا ؟ میں نے قرآن کو آسان کر دیا جو چاہے نصیحت و عبرت حاصل کرلے ۔