Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡ يَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّۙ‏ ﴿19﴾
ہم نے ان پر تیز و تند مسلسل چلنے والی ہوا ، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی ۔
انا ارسلنا عليهم ريحا صرصرا في يوم نحس مستمر
Indeed, We sent upon them a screaming wind on a day of continuous misfortune,
Hum ney unn per tez-o-tund musalsal chalney wali hawa aik peham manhoos din mein bhej di.
ہم نے ایک مسلسل نحوست کے دن میں ان پر تیز آندھی والی ہوا چھوڑ دی تھی ۔ ( ٦ )
بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی ( ف۳۱ ) ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی ( ف۳۲ )
ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن16 سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی
بیشک ہم نے اُن پر نہایت سخت آواز والی تیز آندھی ( اُن کے حق میں ) دائمی نحوست کے دن میں بھیجی
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :16 یعنی ایک ایسے دن جس کی نحوست کئی روز تک مسلسل جاری رہی ۔ سورہ حٰم لسجدہ ، آیت 16 میں فِیْ اَیَّامٍ نَّحِسٰتٍ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ، اور سورہ الحاقہ آیت 7 میں فرمایا گیا ہے کہ ہوا کا یہ طوفان مسلسل سات رات اور آٹھ دن جاری رہا ۔ مشہور یہ ہے کہ جس دن یہ عذاب شروع ہوا وہ بدھ کا دن تھا ۔ اسی سے لوگوں میں یہ خیال پھیل گیا کہ بدھ کا دن منحوس ہے اور کوئی کام اس دن شروع نہ کرنا چاہیے ۔ بعض نہایت ضعیف احادیث بھی اس سلسلے میں نقل کی گئی ہیں جن سے اس دن کی نحوست کا عقیدہ عوام کے ذہن میں بیٹھ گیا ہے ۔ مثلاً اب مردویہ اور خطیب بغدادی کی یہ روایت کہ اخر اربعاء فی الشھر یوم نحس مستمر ( مہینے کا آخری بدھ منحوس ہے جس کی نحوست مسلسل جاری رہتی ہے ) ۔ ابن جوزی اسے موضوع کہتے ہیں ۔ ابن رجب نے کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں ہے ۔ حافظ سخاوی کہتے ہیں کہ جتنے طریقوں سے یہ منقول ہوئی ہے وہ سب واہی ہیں ۔ اسی طرح طبرانی کی اس روایت کو بھی محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے کہ یوم الاربعاء یوم نحس مستمر ( بدھ کا دن پیہم نحوست کا دن ہے ۔ ) بعض اور روایات میں یہ باتیں بھی مروی ہیں کہ بدھ کو سفر نہ کیا جائے ، لین دین نہ کیا جائے ، ناخن نہ کٹوائے جائیں ، مریض کی عیادت نہ کی جائے ، اور یہ کہ جذام اور برص اسی روز شروع ہوتے ہیں ۔ مگر یہ تمام روایات ضعیف ہیں اور ان پر کسی عقیدے کی بنا نہیں رکھی جا سکتی ۔ محقق مناوِی کہتے ہیں : توقی الاربعاء علی جھۃ الطیرۃ و ظن اعتقاد المنجمین حرام شدید التحریم ، اذا الایام کلھا لِلہ تعالیٰ ، لا تنفع ولا تضر بذاتھا ، بد فالی کے خیال سے بدھ کے دن کو منحوس سمجھ کر چھوڑنا اور نجومیوں کے سے اعتقادات اس باب میں رکھنا حرام ، سخت حرام ہے ، کیونکہ سارے دن اللہ کے ہیں ، کوئی دن بذات خود نہ نفع پہنچانے والا ہے نہ نقصان علامہ آلوسی کہتے ہیں سارے دن یکساں ہیں ، بدھ کی کوئی تخصیص نہیں ۔ رات دن میں کوئی گھڑی ایسی نہیں ہے جو کسی کے لیے اچھی اور کسی دوسرے کے لیے بری نہ ہو ۔ ہر وقت اللہ تعالیٰ کسی کے لیے موافق اور کسی کے لیے ناموافق حالات پیدا کرتا رہتا ہے ۔