Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ‌ؕ نَّجَّيۡنٰهُمۡ بِسَحَرٍۙ‏ ﴿34﴾
بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں کے ، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی ۔
انا ارسلنا عليهم حاصبا الا ال لوط نجينهم بسحر
Indeed, We sent upon them a storm of stones, except the family of Lot - We saved them before dawn
Be-shak hum ney unn per pathar barsaney wali hawa bheji siwaye loot ( alh-e-salam ) kay ghar walon kay waqt nijat deydi.
ہم نے ان پر پتھروں کا مینہ برسایا ، سوائے لوط کے گھر والوں کے جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا تھا ۔
بیشک ہم نے ان پر ( ف۵۱ ) پتھراؤ بھیجا ( ف۵۲ ) سوائے لوط کے گھر والوں کے ( ف۵۳ ) ہم نے انہیں پچھلے پہر ( ف۵٤ ) بچالیا ،
اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی ۔ صرف لوط کے گھر والے اس سے محفوظ رہے ۔ ان کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا ۔
بیشک ہم نے اُن پر کنکریاں برسانے والی آندھی بھیجی سوائے اولادِ لُوط ( علیہ السلام ) کے ، ہم نے انہیں پچھلی رات ( عذاب سے ) بچا لیا