Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ‏ ﴿50﴾
اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ ( کا ایک کلمہ ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ۔
و ما امرنا الا واحدة كلمح بالبصر
And Our command is but one, like a glance of the eye.
Aur humara hukum sirf aik dafa ( ka aik kalma ) hi hota hai jaisey aankh ka jhapakna.
اور ہمارا حکم بس ایک ہی مرتبہ آنکھ جھپکنے کی طرح ( پورا ) ہوجاتا ہے ۔
اور ہمارا کام تو ایک بات کی بات ہے جیسے پلک مارنا ( ف۷۷ )
اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آ جاتا ہے 26 ۔
اور ہمارا حکم تو فقط یک بارگی واقع ہو جاتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ہے
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :26 یعنی قیامت برپا کرنے کے لیے ہمیں کوئی بڑی تیاری نہیں کرنی ہو گی اور نہ اسے لانے میں کوئی بڑی مدت صرف ہو گی ۔ ہماری طرف سے بس ایک حکم صادر ہونے کی دیر ہے ۔ اس کے صادر ہوتے ہی پلک جھپکاتے وہ برپا ہو جائے گی ۔