Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏ ﴿51﴾
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے پس کوئی ہے نصیحت لینے والا ۔
و لقد اهلكنا اشياعكم فهل من مدكر
And We have already destroyed your kinds, so is there any who will remember?
Aur hum ney tum jaisey bohteron ko halak kerdia hai pus koi hai naseehat lenay wala.
اور تمہارے ہم مشرب لوگوں کو ہم پہلے ہی ہلاک کرچکے ہیں ۔ اب بتاؤ ہے کوئی جو نصیحت حاصل کرے؟
اور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ( ف۷۸ ) ہلاک کردیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ( ف۷۹ )
تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں 27 ، پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
اور بیشک ہم نے تمہارے ( بہت سے ) گروہوں کو ہلاک کر ڈالا ، سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :27 یعنی اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ کسی خدائے حکیم و عادل کی خدائی نہیں بلکہ کسی اندھے راجہ کی چوپٹ نگری ہے جس میں آدمی جو کچھ چاہے کرتا پھرے ، کوئی اس سے باز پرس کرنے والا نہیں ہے ، تو تمہاری آنکھیں کھولنے کے لیے انسانی تاریخ موجود ہے جس میں اسی روش پر چلنے والی قومیں پے در پے تباہ کی جاتی رہی ہیں ۔