Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ‏ ﴿9﴾
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو ۔
و اقيموا الوزن بالقسط و لا تخسروا الميزان
And establish weight in justice and do not make deficient the balance.
Insaf kay sath wazan ko theek rakho aur tol mein kum na do.
اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو ، اور تول میں کمی نہ کرو ۔
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ ،
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو 8 ۔
اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :8 یعنی چونکہ تم ایک متوازن کائنات میں رہتے ہو جس کا سارا نظام عدل پر قائم کیا گیا ہے ، اس لیے تمہیں بھی عدل پر قائم ہونا چاہیے ۔ جس دائرے میں تمہیں اختیار دیا گیا ہے اس میں اگر تم بے انصافی کرو گے ، اور جن حق داروں کے حقوق تمہارے ہاتھ میں دیے گئے ہیں اگر تم ان کے حق مارو گے تو یہ فطرت کائنات سے تمہاری بغاوت ہو گی ۔ اس کائنات کی فطرت ظلم و بے انصافی اور حق ماری کو قبول نہیں کرتی ۔ یہاں ایک بڑا ظلم تو درکنار ، ترازو میں ڈنڈی مار کر اگر کوئی شخص خریدار کے حصہ کی ایک تولہ بھر چیز بھی مار لیتا ہے تو میزان عالم میں خلل برپا کر دیتا ہے ۔ یہ قرآن کی تعلیم کا دوسرا اہم حصہ ہے جو ان تین آیتوں میں بیان کیا گیا ہے ۔ پہلی تعلیم ہے توحید اور دوسری تعلیم ہے عدل ۔ اس طرح چند مختصر فقروں میں لوگوں کو بتا دیا گیا ہے کہ انسان کی رہنمائی کے لیے خدائے رحمان نے جو قرآن بھیجا ہے وہ کیا تعلیم لے کر آیا ہے ۔