Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ‏ ﴿22﴾
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں ۔
يخرج منهما اللؤلؤ و المرجان
From both of them emerge pearl and coral.
Inn dono mein say miti aur mongey baraamad hotay hain.
ان دونوں سمندروں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے ۔
ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے ،
ان سمندروں سے موتی اور 20 مونگے نکلتے ہیں 21
اُن دونوں ( سمندروں ) سے موتی ( جس کی جھلک سبز ہوتی ہے ) اور مَرجان ( جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے ) نکلتے ہیں
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :20 اصل میں لفظ مرجان استعمال ہوا ہے ۔ ابن عباس ، ابن زید اور ضحاک رحمہم اللہ کا قول ہے کہ اس سے مراد چھوٹے موتی ہیں ۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ یہ لفظ عربی میں مونگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :21 اصل الفاظ ہیں یَخْرُجُ مِنْھُمَا ، ان دونوں سمندروں سے نکلتے ہیں ۔ معترضین اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ موتی اور مونگے تو صرف کھاری پانی سے نکلتے ہیں ، پھر یہ کیسے کہا گیا کہ میٹھے اور کھاری دونوں پانیوں سے یہ چیزیں نکلتی ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ سمندروں میں میٹھا اور کھاری دونوں طرح کا پانی جمع ہو جاتا ہے ، اس لیے خواہ یہ کہا جائے کہ دونوں کے مجموعہ سے یہ چیزیں نکلتی ہیں ، یا یہ کہا جائے کہ وہ دونوں پانیوں سے نکلتی ہیں ، بات ایک ہی رہتی ہے اور کچھ عجب نہیں کہ مزید تحقیقات سے یہ ثابت ہو کہ ان چیزوں کی پیدائش سمندر میں اس جگہ ہوتی ہے جہاں اس کی تہہ سے میٹھے پانی کے چشمے پھوٹتے ہیں ، اور ان کی پیدائش و پرورش میں دونوں طرح پانیوں کے اجتماع کا کچھ دخل ہے ۔ بحرین میں جہاں قدیم ترین زمانے سے موتی نکالے جا رہے ہیں ، وہاں تو یہ بات ثابت ہے کہ خلیج کی تہہ میں میٹھے پانی کے چشمے موجود ہیں ۔