Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿23﴾
پھر تم اپنےرب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ۔
فباي الاء ربكما تكذبن
So which of the favors of your Lord would you deny?
Phir tum apney rab ki kiss kiss nemat ko jhutlao gey?
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے ،
پس اے جن و انس تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے 22 ؟
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :22 یہاں بھی اگرچہ آلاء میں قدرت کا پہلو نمایاں ہے ، لیکن نعمت اور اوصاف حمیدہ کا پہلو بھی مخفی نہیں ہے ۔ یہ خدا کی نعمت ہے کہ سمندر سے یہ قیمتی چیزیں برآمد ہوتی ہیں ، اور یہ اس کی شان ربوبیت ہے کہ جس مخلوق کو اس نے ذوق جمال اور شوق زینت بخشا تھا اس کے ذوق و شوق کی تسکین کے لیے طرح طرح کی حسین چیزیں اس نے اپنی دنیا میں پیدا کر دیں ۔