Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِ‌ۚ‏ ﴿24﴾
اور اللہ ہی کی ( ملکیت میں ) ہیں وہ جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند ( چل پھر رہے ) ہیں ۔
و له الجوار المنشت في البحر كالاعلام
And to Him belong the ships [with sails] elevated in the sea like mountains.
Aur Allah hi ki ( milkiyat mein ) hain woh jahaaz jo samandaron mein pahaar ki tarah buland ( chal phir rahey ) hain.
اور اسی کے قبضے میں وہ جہاز ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے کیے گئے ہیں ۔
اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ ( ف۲۰ )
اور یہ جہاز اسی کے ہیں23 جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں ۔
اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز ( بھی ) اسی کے ( اختیار میں ) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں ( کھڑے ہوتے یا چلتے ) ہیں
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :23 یعنی اس کی قدرت سے بنے ہیں ۔ اسی نے انسان کو یہ صلاحیت بخشی کہ سمندروں کو پار کرنے کے لیے جہاز بنائے ۔ اسی نے زمین پر وہ سامان پیدا کیا جس سے جہاز بن سکتے ہیں ۔ اور اسی نے پانی کو ان قواعد کا پابند گیا جن کی بدولت غضبناک سمندروں کے سینے پر پہاڑ جیسے جہازوں کا چلنا ممکن ہوا ۔