سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :47
یعنی آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خاطر دنیا میں عمر بھر اپنے نفس پر پابندیاں لگائے رہے ہوں ، حرام سے بچتے اور حلال پر اکتفا کرتے رہے ہوں ، فرض بجا لا تے رہے ہوں ، حق کو حق مان کر تمام حق داروں کے حقوق ادا کرتے رہے ہوں ، اور شر کے مقابلے میں ہر طرح کی تکلیفیں اور مشقتیں برداشت کر کے خیر کی حمایت کرتے رہے ہوں ، اللہ ان کی یہ ساری قربانیاں ضائع کر دے اور انہیں کبھی ان کا اجر نہ دے؟