Surah

Information

Surah ID #56
Total Verses 96 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #46
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
Surah 56: Al-Waqi'a Ayat #25
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ‏ ﴿25﴾
They will not hear therein ill speech or commission of sin -
نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناہ کی بات ۔

More translations & tafseer

لا يسمعون فيها لغوا و لا تاثيما
They will not hear therein ill speech or commission of sin -
Na wahan bakwas sunein gey aur na gunnah ki baat.
وہ اس جنت میں نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے ۔ اور نہ کوئی گناہ کی بات ۔
اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار بات نہ گنہگاری ( ف۲۲ )
وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے 13
وہ اِس میں نہ کوئی بیہودگی سنیں گے اور نہ کوئی گناہ کی بات
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :13 یہ جنت کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے ، جسے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان کیا گیا ہے ، کہ انسان کے کان وہاں بیہودگی ، یاوہ گوئی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بہتان ، گالی ، لاف و گزاف ، طنز و تمسخر اور طعن و تشنیع کی باتیں سننے سے محفوظ ہوں گے ۔ وہ بد زبان اور بد تمیز لوگوں کی سوسائٹی نہ ہوگی جس میں لوگ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالیں ۔ وہ شریف اور مہذب لوگوں کا معاشرہ ہوگا جس کے اندر یہ لغویات ناپید ہوں گی ۔ اگر کسی شخص کو اللہ نے کچھ بھی شائستگی اور مذاق سلیم سے نواز ہو تو وہ اچھی طرح محسوس کر سکتا ہے کہ دنیوی زندگی کا یہ کتنا بڑا عذاب ہے جس سے انسان کو جنت میں نجات پانے کی امید دلائی گئی ہے ۔