Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا‏ ﴿26﴾
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی ۔
الا قيلا سلما سلما
Only a saying: "Peace, peace."
Sirf salam hi salam ki awaz hogi.
ہاں جو بات ہوگی ، سلامتی ہی سلامتی کی ہوگی ۔
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام ( ف۲۳ )
جو بات بھی ہو گی ٹھیک ٹھیک ہو گی 14 ۔
مگر ایک ہی بات ( کہ یہ سلام والے ہر طرف سے ) سلام ہی سلام سنیں گے
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :14 اصل الفاظ ہیں الا قیلاً سلٰماً سلٰماً ۔ بعض مفسرین و مترجمین نے اس کا مطلب یہ لیا ہے کہ وہاں ہر طرف سلام سلام ہی کی آوازیں سننے میں آئیں گی ۔ لیکن صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد ہے قول سلیم ، یعنی ایسی گفتگو جو عیوب کلام سے پاک ہو جس میں وہ خرابیاں نہ ہوں جو پچھلے فقرے میں بیان کی گئی ہیں ۔ یہاں سلام کا لفظ قریب قریب اسی مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے جس کے لیے انگریزی میں لفظ sahe استعمال ہوتا ہے ۔