Surah

Information

Surah ID #56
Total Verses 96 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #46
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
Surah 56: Al-Waqi'a Ayat #28
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ‏ ﴿28﴾
[They will be] among lote trees with thorns removed
وہ بغیر کانٹوں کی بیریوں ۔

More translations & tafseer

في سدر مخضود
[They will be] among lote trees with thorns removed
Woh baghair kanton ki bairiyon.
۔ ( وہ عیش کریں گے ) کانٹوں سے پاک بیریوں میں ۔ ( ٦ )
بےکانٹوں کی بیریوں میں
وہ بے خار بیریوں 15 ،
وہ بے خار بیریوں میں
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :15 یعنی ایسی بیریاں جن کے درختوں میں کانٹے نہ ہوں گے ۔ ایک شخص تعجب کا اظہار کر سکتا ہے کہ بیر ایسا کونسا نفیس پھل ہے جس کے جنت میں ہونے کی خوشخبری سنائی جائے ۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ جنت کے بیروں کا تو کیا ذکر ، خود اس دنیا کے بھی بعض علاقوں میں یہ پھل اتنا لذیذ خوشبو دار اور میٹھا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ منہ کو لگنے کے بعد اسے چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اور بیر جتنے اعلیٰ درجے کے ہوتے ہیں ، ان کے درختوں میں کانٹے اتنے ہی کم ہوتے ہیں ۔ اسی لیے جنت کے بیروں کی یہ تعریف بیان کی گئی ہے کہ ان کے درخت بالکل ہی کانٹوں سے خالی ہوں گے ، یعنی ایسی بہترین قسم کے ہوں گے جو دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔