Surah

Information

Surah # 57 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 94 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿9﴾
وہ ( اللہ ) ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نرمی کرنے والا رحم کرنے والا ہے ۔
هو الذي ينزل على عبده ايت بينت ليخرجكم من الظلمت الى النور و ان الله بكم لرءوف رحيم
It is He who sends down upon His Servant [Muhammad] verses of clear evidence that He may bring you out from darknesses into the light. And indeed, Allah is to you Kind and Merciful.
Woh ( ALLAH ) hi hai jo apney banday per wazeh aayaten utaarta hai takay who tumhen andheron say noor ki taraf ley jaye yaqeenan ALLAH taalaa tum per narmi kernay wala reham kernay wala hai.
اللہ وہی تو ہے جو اپنے بندے پر کھلی کھلی آیتیں نازل فرماتا ہے ، تاکہ تمہیں اندھیریوں سے نکال کر روشنی میں لائے ۔ اور یقین جانو اللہ تم پر بہت شفیق ، بہت مہربان ہے ۔
وہی ہے کہ اپنے بندہ پر ( ف۲۳ ) روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیریوں سے ( ف۲٤ ) اجالے کی طرف لے جائے ( ف۲۵ ) اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا ،
وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمھیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہر بان ہے ۔
وہی ہے جو اپنے ( برگزیدہ ) بندے پر واضح نشانیاں نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جائے ، اور بیشک اللہ تم پر نہایت شفقت فرمانے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے