Surah

Information

Surah # 57 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 94 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۚ‏ ﴿11﴾
کون ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالٰی اسے اس کے لئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے پسندیدہ اجر ثابت ہو جائے ۔
من ذا الذي يقرض الله قرضا حسنا فيضعفه له و له اجر كريم
Who is it that would loan Allah a goodly loan so He will multiply it for him and he will have a noble reward?
Kon hai jo Allah taalaa ko achi tarah qarz dey phir Allah Taalaa issay uss kay liye barhata chala jaye our uss kay liye pasandeedah ajar sabit hojaye.
کون ہے جو اللہ جو قرض دے؟ اچھا قرض ( ٨ ) جس کے نتیجے میں اللہ اسے دینے والے کے لیے کئی گنا بڑھا دے؟ اور ایسے شخص کو بڑا باعزت اجر ملے گا ۔
کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض ( ف۳۰ ) تو وہ اس کے لیے دونے کرے اور اللہ کو عزت کا ثواب دے ،
کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض ، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے ، اور اس کے لیے بہترین اجر 16 ہے
کون شخص ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ کے طور پر قرض دے تو وہ اس کے لئے اُس ( قرض ) کو کئی گنا بڑھاتا رہے اور اس کے لئے بڑی عظمت والا اجر ہے
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :16 یہ اللہ تعالیٰ کی شان کریمی ہے کہ آدمی اگر اس کے بخشے ہوئے مال کو اسی کی راہ میں صرف کرے تو اسے وہ اپنے ذمہ قرض قرار دیتا ہے ، بشرطیکہ وہ قرض حسن ( اچھا قرض ) ہو ، یعنی خالص نیت کے ساتھ کسی ذاتی غرض کے بغیر دیا جائے ، کسی قسم کی ریا کاری اور شہرت و ناموری کی طلب اس میں شامل نہ ہو ، اسے دے کر کسی پر احسان نہ جتایا جائے ، اس کا دینے والا صرف اللہ کی رضا کے لیے دے اور اس کے سوا کسی کے اجر اور کسی کی خوشنودی پر نگاہ نہ رکھے ۔ اس قرض کے متعلق اللہ کے دو وعدے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ اس کو کئی بڑھا چڑھا کر واپس دے گا ، دوسرے یہ کہ وہ اس پر اپنی طرف سے بہترین اجر بھی عطا فرمائے گا ۔ حدیث میں حضرت عبداللہ بن مسعود کی روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی اور حضور کی زبان مبارک سے لوگوں نے اس کو سنا تو حضرت ابو الدحداح انصاری نے عرض کیا یا رسول اللہ ، کیا اللہ تعالیٰ ہم سے قرض چاہتا ہے ؟ حضور نے جواب دیا ، ہاں ، اے ابو الدحداح ۔ انہوں نے کہا ، ذرا اپنا ہاتھ مجھے دکھایئے ۔ آپ نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھا دیا ۔ انہوں نے آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا میں نے اپنے رب کو اپنا باغ قرض میں دے دیا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اس باغ میں کھجور کے 600 درخت تھے ، اسی میں ان کا گھر تھا ، وہیں ان کے بال بچے رہتے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات کر کے وہ سیدھے گھر پہنچے اور بیوی کو پکار کر کہا ‘’دحداح کی ماں ، نکل آؤ ، میں نے یہ باغ اپنے رب کو قرض دے دیا ہے وہ بولیں تم نے نفع کا سودا کیا دحداح کے باپ ، اور اسی وقت اپنا سامان اور اپنے بچے لے کر باغ سے نکل گئیں ( ابن ابی حاتم ) ۔ اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مخلص اہل ایمان کا طرز عمل اس وقت کیا تھا ، اور اسی سے یہ بات بھی سمجھ میں آسکتی ہے کہ وہ کیسا قرض حسن ہے جسے کئی گنا بڑھا کر واپس دینے اور پھر اوپر سے اجر کریم عطا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے ۔