Surah

Information

Surah # 58 | Verses: 22 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 105 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا‌ ؕ اَحۡصٰٮهُ اللّٰهُ وَنَسُوۡهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ‌‏ ﴿6﴾
جس دن اللہ تعالٰی ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کئے ہوئے عمل سے آگاہ کرے گا جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے تھے اور اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔
يوم يبعثهم الله جميعا فينبهم بما عملوا احصىه الله و نسوه و الله على كل شيء شهيد
On the Day when Allah will resurrect them all and inform them of what they did. Allah had enumerated it, while they forgot it; and Allah is, over all things, Witness.
Jiss din Allah Taalaa inn sab ko uthaye ga phir enhen unn kay kiye huye aemaal say aagah keray ga jissay Allah ney shumar ker rakha hai aur jissay yeh bhool gaye thay aur Allah Taalaa her cheez say waqif hai.
اس دن جب اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا ، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ اللہ نے اسے گن گن کر محفوظ رکھا ہے ، اور یہ اسے بھول گئے ہیں ۔ اور اللہ ہر چیز کا گواہ ہے ۔
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ( ف۲۱ ) پھر انہیں ان کے کو تک جتادے گا ( ف۲۲ ) اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے ( ف۲۳ ) اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،
اس دن ( یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے ) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھا ئے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھر گن گن کہ محفوظ کر رکھا ہے 17 ۔ اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے ۔ ع
جس دن اللہ ان سب لوگوں کو ( دوبارہ زندہ کر کے ) اٹھائے گا پھر انہیں اُن کے اعمال سے آگاہ فرمائے گا ، اللہ نے ( ان کے ) ہر عمل کو شمار کر رکھا ہے حالانکہ وہ اسے بھول ( بھی ) چکے ہیں ، اور اللہ ہر چیز پر مطّلع ( اور آگاہ ) ہے
سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :17 یعنی ان کے بھول جانے سے معاملہ رفت گزشت نہیں ہو گیا ہے ۔ ان کے لیے خدا کی نافرمانی اور اس کے احکام کی خلاف ورزی ایسی معمولی چیز ہو سکتی ہے کہ اس کا ارتکاب کر کے اسے یاد تک نہ رکھیں ، بلکہ اسے کوئی قابل اعتراض چیز ہی نہ سمجھیں کہ اس کی کچھ پروا انہیں ہو ۔ مگر خدا کے نزدیک یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے ۔ اس کے ہاں ان کا ہر کرتوت نوٹ ہوچکا ہے ۔ کس شخص نے ، کب ، کہاں ، کیا حرکت کی ، اس حرکت کے بعد اس کا اپنا رد عمل کیا تھا ، اور اس کے کیا نتائج ، کہاں کہاں کس کس شکل میں برآمد ہوئے ، یہ سب کچھ اس کے دفتر میں لکھ لیا گیا ہے ۔