Surah

Information

Surah # 58 | Verses: 22 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 105 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوٰٮكُمۡ صَدَقٰتٍ‌ ؕ فَاِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُوۡا وَتَابَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ‌ ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿13﴾
کیا تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ نکالنے سے ڈر گئے؟ پس جب تم نے یہ نہ کیا اور اللہ تعالٰی نے بھی تمہیں معاف فرما دیا تو اب ( بخوبی ) نمازوں کو قائم رکھو زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی تابعداری کرتے رہو تم جو کچھ کرتے ہو اس ( سب ) سے اللہ ( خوب ) خبردار ہے ۔
ءاشفقتم ان تقدموا بين يدي نجوىكم صدقت فاذ لم تفعلوا و تاب الله عليكم فاقيموا الصلوة و اتوا الزكوة و اطيعوا الله و رسوله و الله خبير بما تعملون
Have you feared to present before your consultation charities? Then when you do not and Allah has forgiven you, then [at least] establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. And Allah is Acquainted with what you do.
Kiya tum apni sirgoshi say pehlay sadqa nikalney say darr gaye? Pus jab tum ney na kiya aur Allah Taalaa ney bhi tumhen moaf farma diya to abb ( ba khoobi ) namazon ko qaeem rakho zakat detay raha kero aur Allah Taalaa ki aur uss kay rasool ki tabey daari kertay raho iss ( sab ) say Allah ( khoob ) khabardaar hai.
کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی تنہائی کی بات سے پہلے صدقات دیا کرو؟ اب جبکہ تم ایسا نہیں کرسکے ، اور اللہ نے تمہیں معاف کردیا تو تم نماز قائم کرتے ہو ، اور زکوٰۃ دیتے رہو ، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو ۔ ( ٩ ) اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
کیا تم اس سے ڈرے کہ تم اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقے دو ( ف٤۳ ) پھر جب تم نے یہ نہ کیا ، اور اللہ نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی ( ف٤٤ ) تو نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو اور اللہ اور اس کے رسول کے فرمانبردار رہو ، اور اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے ،
کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمھیں صدقات دینے ہوں گے؟ اچھا ، اگر تم ایسا نہ کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو نماز قائم کرتے رہو ، زکوۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو ۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے30 ۔ ع
کیا ( بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ) تنہائی و رازداری کے ساتھ بات کرنے سے قبل صدقات و خیرات دینے سے تم گھبرا گئے؟ پھر جب تم نے ( ایسا ) نہ کیا اور اللہ نے تم سے باز پرس اٹھا لی ( یعنی یہ پابندی اٹھا دی ) تو ( اب ) نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت بجا لاتے رہو ، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے خوب آگاہ ہے
سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :30 یہ دوسرا حکم اوپر کے حکم کے تھوڑی مدت بعد ہی نازل ہو گیا اور اس نے صدقہ کے وجوب کو منسوخ کر دیا ۔ اس امر میں اختلاف ہے کہ صدقہ کا یہ حکم کتنی دیر رہا ۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ایک دن سے بھی کم مدت تک باقی رہا پھر منسوخ کر دیا گیا ۔ مقاتل بن حیّان کہتے ہیں دس دن تک رہا ۔ یہ زیادہ سے زیادہ اس حکم کے بقا کی مدت ہے جو کسی روایت میں بیان ہوئی ہے ۔