Surah

Information

Surah # 59 | Verses: 24 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 101 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
كَمَثَلِ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَرِيۡبًا‌ ذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‌ۚ‏ ﴿15﴾
ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا اور جن کے لئے المناک عذاب ( تیار ) ہے ۔
كمثل الذين من قبلهم قريبا ذاقوا وبال امرهم و لهم عذاب اليم
[Theirs is] like the example of those shortly before them: they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.
Unn logon ki tarah jo inn say kuch hi pehlay guzray hain jinhon ney apney kaam ka wabal chakh liya aur jin kay liye alam naak azab ( tayyar ) hai.
ان کی حالت ان لوگوں کی سی ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوت کا مزہ چکھ چکے ہیں ۔ ( ١١ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
ان کی سی کہاوت جو ابھی قریب زمانہ میں ان سے پہلے تھے ( ف۵۳ ) انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا ( ف۵٤ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۵۵ )
یہ انہی لوگوں کے مانند ہیں جو ان سے تھوڑے ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں 26 اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہے ۔
۔ ( اُن کا حال ) اُن لوگوں جیسا ہے جو اُن سے پہلے زمانۂ قریب میں ہی اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ چکے ہیں ( یعنی بدر میں مشرکینِ مکہ ، اور یہود میں سے بنو نضیر ، بنو قینقاع و بنو قریظہ وغیرہ ) ، اور ان کے لئے ( آخرت میں بھی ) دردناک عذاب ہے
سورة الْحَشْر حاشیہ نمبر :26 اشارہ ہے کفار قریش اور یہود بنی قینقاع کی طرف جو اپنی کثرت تعداد اور اپنے سر و سامان کے باوجود انہی کمزوریوں کے باعث مسلمانوں کی مٹھی بھر بے سرو سامان جماعت سے شکست کھا چکے تھے ۔