Surah

Information

Surah # 62 | Verses: 11 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 110 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿7﴾
یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے آگے اپنے ہاتھوں بھیج رکھے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
و لا يتمنونه ابدا بما قدمت ايديهم و الله عليم بالظلمين
But they will not wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
Yeh kabhi bhi maut ki tamanna na keren gay ba waja unn aemaal kay jo apney aagay apney haathon bhej rakhay hain aur Allah zalimon ko khoob janta hai.
اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو اعمال آگے بھیج رکھے ہیں ان کی وجہ سے یہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان کوتکوں کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( ف۱۹ ) اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے ،
لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں ، 13 اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے اُس ( رسول کی تکذیب اور کفر ) کے باعث جو وہ آگے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ ظالموں کو خُوب جانتا ہے
سورة الْجُمُعَة حاشیہ نمبر :13 بالفاظ دیگر ان کا موت سے یہ فرار بے سبب نہیں ہے ۔ وہ زبان سے خواہ کیسے ہی لمبے چوڑے دعوے کریں ، مگر ان کے ضمیر خوب جانتے ہیں کہ خدا اور اس کے دین کے ساتھ ان کا معاملہ کیا ہے ، اور آخرت میں ان حرکتوں کے کیا نتائج نکلنے کی توقع کی جا سکتی ہے جو وہ دنیا میں کر رہے ہیں ۔ اسی لیے ان کا نفس خدا کی عدالت کا سامنا کرنے سے جی چراتا ہے ۔