Surah

Information

Surah # 62 | Verses: 11 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 110 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ‌ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿8﴾
کہہ دیجئے! کہ جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے ( اللہ ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا ۔
قل ان الموت الذي تفرون منه فانه ملقيكم ثم تردون الى علم الغيب و الشهادة فينبكم بما كنتم تعملون
Say, "Indeed, the death from which you flee - indeed, it will meet you. Then you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you about what you used to do."
Keh dijiye kay jiss maut say tum bhagtay phirtay ho woh to tumhen phonch ker rahey gi pohir tum sab chupay khulay kay jannay walay ( Allah ) ki taraf lotaye jao gay aur woh tumhen tumharay kiye huye tamam kaam batla dey ga.
کہو کہ : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے آملنے والی ہے ، پھر تمہیں اس ( اللہ ) کی طرف لوٹایا جائے گا جسے تمام پوشیدہ اور کھلی ہوئی باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔
تم فرماؤ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تو ضرور تمہیں ملنی ہے ( ف۲۰ ) پھر اس کی طرف پھیرے جاؤ گے جو چھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو تم نے کیا تھا ،
ان سے کہو ، ” جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمھیں آ کر رہے گی ۔ پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ و ظاہر کا جاننے والا ہے ، اور تمھیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔ ع
فرما دیجئے: جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے پھر تم ہر پوشیدہ و ظاہر چیز کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے تھے