Surah

Information

Surah # 63 | Verses: 11 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 104 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
هُمُ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰى مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ حَتّٰى يَنۡفَضُّوۡا‌ؕ وَلِلّٰهِ خَزَآٮِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏ ﴿7﴾
یہی وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ ادھر ادھر ہو جائیں اور آسمان و زمین کے کل خزانے اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں لیکن یہ منافق بے سمجھ ہیں ۔
هم الذين يقولون لا تنفقوا على من عند رسول الله حتى ينفضوا و لله خزاىن السموت و الارض و لكن المنفقين لا يفقهون
They are the ones who say, "Do not spend on those who are with the Messenger of Allah until they disband." And to Allah belongs the depositories of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.
Yehi woh log hain jo kehtay hain kay jo log rasool-lullah kay pass hain unn per kuch kharach na kero yahan tak kay woh idhar udhar ho jayen aur aasman-o-zamin kay kul khazaney Allah Taalaa ki milkiyat hain lekin yeh munfiq bey samajh hain.
یہی تو ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو ، یہاں تک کہ یہ خود ہی منتشر ہوجائیں گے ، ( ٧ ) حالانکہ آسمانوں اور زمین کے تمام خزانے اللہ ہی کے ہیں ، لیکن منافق لوگ سمجھتے نہیں ہیں ۔
وہی ہیں جو کہتے ہیں کہ ان پر خرچ نہ کرو جو رسول اللہ کے پاس ہیں یہاں تک کہ پریشان ہوجائیں ، اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے ( ف۱۷ ) مگر منافقوں کو سمجھ نہیں ،
یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کے ساتھیوں پر خرچ کرنا بند کر دو تاکہ یہ منتشر ہو جائیں ۔ حالانکہ زمین اور آسمانوں کے خزانوں کا مالک اللہ ہی ہے ، مگر یہ منافق سمجھتے نہیں ہیں ۔
۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) یہی وہ لوگ ہیں جو ( آپ سے بُغض و عِناد کی بنا پر ) یہ ( بھی ) کہتے ہیں کہ جو ( درویش اور فقراء ) رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی خدمت میں رہتے ہیں اُن پر خرچ مت کرو ( یعنی ان کی مالی اعانت نہ کرو ) یہاں تک کہ وہ ( سب انہیں چھوڑ کر ) بھاگ جائیں ( منتشر ہوجائیں ) ، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین نہیں سمجھتے