Surah

Information

Surah # 64 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 108 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ‌ؕ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‏ ﴿15﴾
تمہارے مال اور اولاد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے ۔
انما اموالكم و اولادكم فتنة و الله عنده اجر عظيم
Your wealth and your children are but a trial, and Allah has with Him a great reward.
Tumharay maal aur aulad to sirasir tumahri aazmaeesh hain aur boht bara ajar Allah kay pass hai.
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو تمہارے لیے ایک آزمائش ہیں ۔ ( ٤ ) اور وہ اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے ۔
تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں ( ف۲٤ ) اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ( ف۲۵ )
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں ، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے 30 ۔
تمہارے مال اور تمہاری اولاد محض آزمائش ہی ہیں ، اور اللہ کی بارگاہ میں بہت بڑا اجر ہے
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :30 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الانفال ، حاشیہ 23 ۔ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ ارشاد بھی نگاہ میں رہنا چاہیے جسے طبرانی نے حضرت ابو مالک اشعری سے روایت کیا ہے کہ تیرا اصل دشمن وہ نہیں ہے جسے اگر تو قتل کر دے تو تیرے لیے کامیابی ہے اور وہ تجھے قتل کر دے تو تیرے لیے جنت ہے ، بلکہ تیرا اصل دشمن ، ہو سکتا ہے کہ تیرا اپنا وہ بچہ ہو جو تیری ہی صُلب سے پیدا ہوا ہے ، پھر تیرا سب سے بڑا دشمن تیرا وہ مال ہے جس کا تو مالک ہے ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے یہاں بھی اور سورہ انفال میں بھی یہ فرمایا ہے کہ اگر تم مال اور اولاد کے فتنے سے اپنے آپ کو بچا لے جاؤ اور ان کی محبت پر اللہ کی محبت کو غالب رکھنے میں کامیاب رہو ۔ تو تمہارے لیے اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے ۔