Surah

Information

Surah # 64 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 108 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعِفۡهُ لَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ شَكُوۡرٌ حَلِيۡمٌۙ‏ ﴿17﴾
اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( یعنی اس کی راہ میں خرچ کرو گے ) تو وہ اسے بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا اللہ بڑا قدردان بڑا برد بار ہے ۔
ان تقرضوا الله قرضا حسنا يضعفه لكم و يغفر لكم و الله شكور حليم
If you loan Allah a goodly loan, He will multiply it for you and forgive you. And Allah is Most Appreciative and Forbearing.
Agar tum Allah ko acha qarz do gay ( yani uss ki raah mein kharach kero gay ) to woh ussay tumharay liye barhata jaye ga aur tumharay gunah bhi moaf farma dey ga Allah bara qadar daan bara burd baar hai.
اگر تم اللہ کو اچھی طرح قرض دو گے تو اللہ تمہارے لیے اس کو کوئی گنا بڑھا دے گا ، ( ٦ ) اور تمہارے گناہ بخش دے گا ، اور اللہ بڑا قدردان ، بہت بردبار ہے ۔
اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( ف۲۹ ) وہ تمہارے لیے اس کے دونے کردے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ قدر فرمانے والے حلم والا ہے
اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا33 اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا ، اللہ بڑا قدر دان اور برد بار ہے 34 ،
اگر تم اللہ کو ( اخلاص اور نیک نیتی سے ) اچھا قرض دوگے تو وہ اسے تمہارے لئے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بڑا قدر شناس ہے بُردبار ہے
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :33 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، البقرہ ، حاشیہ 267 ۔ المائدہ ، حاشیہ 32 ۔ جلد پنجم ، الحدید ، حاشیہ 16 ۔ سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :34 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، فاطر ، حواشی 52 ۔ 59 ۔ الشوریٰ ، حاشیہ 42 ۔