Surah

Information

Surah # 65 | Verses: 12 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 99 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰۤاُولِى الۡاَ لۡبَابِ ۖۚ ۛ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ۛؕ قَدۡ اَنۡزَلَ اللّٰهُ اِلَيۡكُمۡ ذِكۡرًا ۙ‏ ﴿10﴾
ان کے لئے اللہ تعالٰی نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو ۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے ۔
اعد الله لهم عذابا شديدا فاتقوا الله ياولي الالباب الذين امنوا قد انزل الله اليكم ذكرا
Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah , O you of understanding who have believed. Allah has sent down to you the Qur'an.
Unn kay liye Allah Taalaa ney sakht azab tayyar ker rakha hai pus Allah say daro aey aqal mand eman walo. Yaqeenan Allah ney tumhari taraf naseehar utaar di hai.
۔ ( اور آخرت میں ) ہم نے ان کے لیے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ لہذا اے عقل والو جو ایمان لے آئے ہو ، اللہ سے ڈرتے رہو ۔ ( ١٣ ) اللہ نے تمہارے پاس ایک سراپا نصیحت بھیجی ہے ۔
اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ سے ڈرو اے عقل والو! وہ جو ایمان لائے ہو ، بیشک اللہ نے تمہارے لیے عزت اتاری ہے ،
اللہ نے ( آخرت میں ) ان کے لیئے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔ پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے ،
اللہ نے اُن کے لئے ( آخرت میں بھی ) سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ سو اللہ سے ڈرتے رہا کرو اے عقل والو! جو ایمان لے آئے ہو ، بیشک اللہ نے تمہاری ( ہی ) طرف نصیحتِ ( قرآن ) کو نازل فرمایا ہے