Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قَالُوۡا بَلٰى قَدۡ جَآءَنَا نَذِيۡرٌ  ۙ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۖۚ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ كَبِيۡرٍ‏ ﴿9﴾
وہ جواب دیں گے کہ بیشک آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلایا اور ہم نے کہا اللہ تعالٰی نے کچھ بھی نازل نہیں فرمایا ۔ تم بہت بڑی گمراہی میں ہی ہو ۔
قالوا بلى قد جاءنا نذير فكذبنا و قلنا ما نزل الله من شيء ان انتم الا في ضلل كبير
They will say," Yes, a warner had come to us, but we denied and said, ' Allah has not sent down anything. You are not but in great error.' "
Woh jawab dengey kay be-shak aaya tha lekin hum ney ussay jhutlaya aur hum ney kaha kay Allah taalaa ney kuch bhi naazil nahi farmaya tum boht bari gumrahi mein hi ho.
وہ کہیں گے کہ ہاں بیشک ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا ، مگر ہم نے ( اسے ) جھٹلا دیا ، اور کہا کہ : اللہ نے کچھ نازل نہیں کیا ، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم بڑی بھاری گمراہی میں پڑے ہوئے ہو ۔
کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے ( ف۱۷ ) پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اتارا ، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں ،
” وہ جواب دیں گے ” ہاں ، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا ، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے ، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو15 ۔
وہ کہیں گے: کیوں نہیں! بے شک ہمارے پاس ڈر سنانے والا آیا تھا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی ، تم تو محض بڑی گمراہی میں ( پڑے ہوئے ) ہو
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :15 یعنی تم بھی بہکے ہوئے ہو اور تم پر ایمان لانے والے لوگ بھی سخت گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔