Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِهِمۡ‌ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ‏ ﴿11﴾
پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا اب یہ دوزخی دفع ہوں ( دور ہوں )
فاعترفوا بذنبهم فسحقا لاصحب السعير
And they will admit their sin, so [it is] alienation for the companions of the Blaze.
Pus unho ney apney jurum ka iqbal kerlia abb yeh dozakhi dafa hon ( door hon ) .
اس طرح وہ اپنے گناہ کا خود اعتراف کرلیں گے ۔ غرض پھٹکار ہے دوزخ والوں پر ۔
اب اپنے گناہ کا اقرار کیا ( ف۱۹ ) تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو ،
” اس طرح وہ اپنے قصور17 کا خود اعتراف کرلیں گے ، لعنت ہے ان دوزخیوں پر ۔
پس وہ اپنے گناہ کا اِعتراف کر لیں گے ، سو دوزخ والوں کے لئے ( رحمتِ اِلٰہی سے ) دُوری ( مقرر ) ہے
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :17 قصور کالفظ واحد استعمال ہوا ہے ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اصل قصور جس کی بنا پر وہ جہنم کے مستحق ہوئے رسولوں کا جھٹلانا اور ان کی پیروی سے ا نکار کرنا ہے ۔ باقی سارے گناہ اسی کی فرع ہیں ۔