Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏ ﴿26﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے میں تو صرف کھلے طور پر آگاہ کر دینے والا ہوں ۔
قل انما العلم عند الله و انما انا نذير مبين
Say, "The knowledge is only with Allah , and I am only a clear warner."
Aap kehdijiye kay iss ka ilm to Allah hi ko hai mein to sirf khulay tor per aagah kerdenay wala hon.
کہہ دو کہ : اس اک علم تو صرف اللہ کے پاس ہے ، اور میں تو بس صاف صاف طریقے پر خبردار کرنے والا ہوں ۔
تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے ، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ( ف٤۸ )
” کہو ” اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے ، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں36 ۔ ”
فرما دیجئے کہ ( اُس کے وقت کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ، اور میں تو صرف واضح ڈر سنانے والا ہوں ( اگر وقت بتا دیا جائے تو ڈر ختم ہو جائے گا )
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :36 یعنی یہ تو مجھے معلوم ہے کہ وہ ضرور آئے گی ، اور لوگوں کو اس کی آمد سے پہلے خبردار کر دینے کے لیے یہی جاننا کافی ہے ۔ رہی یہ بات کہ وہ کب آئے گی ، تو اس کا علم اللہ کو ہے ، مجھے نہیں ہے ، اور خبردار کرنے کے لیے اس علم کی کوئی حاجت نہیں ۔ اس معاملہ کو ایک مثال سے اچھی طرح سمجھا جا سکتا ہے ۔ یہ بات کہ کون شخص کب مرے گا ، اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ۔ البتہ یہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر شخص کو ایک دن مرنا ہے ۔ ہمارا یہ علم اس بات کے لیے کافی ہے کہ ہم اپنے کسی غیر محتاط دوست کو یہ تنبیہ کریں کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے مفاد کی حفاظت کا انتظام کر لے ۔ اس تنبیہ کے لیے یہ جاننا ضروری نہیں ہے کہ وہ کس روز مرے گا ۔