Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَلَمَّا رَاَوۡهُ زُلۡفَةً سِیْٓــَٔتۡ وُجُوۡهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقِيۡلَ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَدَّعُوۡنَ‏ ﴿27﴾
جب یہ لوگ اس وعدے کو قریب تر پا لیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے ۔
فلما راوه زلفة سيت وجوه الذين كفروا و قيل هذا الذي كنتم به تدعون
But when they see it approaching, the faces of those who disbelieve will be distressed, and it will be said, "This is that for which you used to call."
Jab yeh log iss waday ko qareeb tar paalen gey uss waqt unn kafiron kay chehray bigar jayen gey aur kehdia jayega kay yehi hai jissay tum talab kiya kertay thay.
پھر جب وہ اس ( قیامت کے عذاب ) کو پاس آتا دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے ، اور کہا جائے گا کہ : یہ ہے وہ چیز جو تم مانگا کرتے تھے ۔
پھر جب اسے ( ف٤۹ ) پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے ( ف۵۰ ) اور ان سے فرمادیا جائے گا ( ف۵۱ ) یہ ہے جو تم مانگتے تھے ( ف۵۲ )
پھر جب یہ اس چیز کو قریب دیکھ لیں گے تو ان سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے جنہوں نے انکار کیا ہے37 ، اور اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے ۔
پھر جب اس ( دن ) کو قریب دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ کر سیاہ ہو جائیں گے ، اور ( ان سے ) کہا جائے گا: یہی وہ ( وعدہ ) ہے جس کے ( جلد ظاہر کیے جانے کے ) تم بہت طلب گار تھے
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :37 یعنی ان کا وہی حال ہو گا جو پھانسی کے تختہ کی طرف لے جائے جانے والے کسی مجرم کا ہوتا ہے ۔