Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿3﴾
اور بیشک تیرے لئے بے انتہاء اجر ہے ۔
و ان لك لاجرا غير ممنون
And indeed, for you is a reward uninterrupted.
Aur be-shak teray liye bey inteha ajar hai.
اور یقین جانو تمہارے لیے ا یسا اجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا ۔
اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے ( ف۵ )
اور یقینا تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں 3 ۔
اور بے شک آپ کے لئے ایسا اَجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :3 یعنی آپ کے لیے اس بات پر بے حساب اور لازوال اجر ہے کہ آپ خلق خدا کی ہدایت کے لیے جو کوششیں کر رہے ہیں ان کے جواب میں آپ کو ا یسی ایسی اذیت ناک باتیں سننی پڑ رہی ہیں اور پھر بھی آپ اپنے اس فرض کو انجام دیے چلے جا رہے ہیں ۔