Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ‏ ﴿9﴾
وہ چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں ۔
ودوا لو تدهن فيدهنون
They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you].
who to chahtay hain kay tu zara dheela ho to yeh bhi dheelay par jayen.
یہ چاہتے ہیں کہ تم ڈھیلے پڑجاؤ تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں ۔ ( ٣ )
وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو ( ف۸ ) تو وہ بھی نرم پڑجائیں ،
یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں5 ۔
وہ تو چاہتے ہیں کہ ( دین کے معاملے میں ) آپ ( بے جا ) نرمی اِختیار کر لیں تو وہ بھی نرم پڑ جائیں گے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :5 یعنی تم اسلام کی تبلیغ میں کچھ ڈھیلے پڑ جاؤ تو یہ بھی تمہاری مخالفت میں کچھ نرمی اختیار کر لیں ، یا تم ان کی گمراہیوں کی رعایت کر کے اپنے دین میں کچھ ترمیم کرنے پر آمادہ ہو جاؤ تو یہ تمہارے ساتھ مصالحت کرلیں ۔