Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَعَصَوُا الرَّسُوۡلَ لَوۡ تُسَوّٰى بِهِمُ الۡاَرۡضُ ؕ وَلَا يَكۡتُمُوۡنَ اللّٰهَ حَدِيۡـثًا‏ ﴿42﴾
جس روز کافر اور رسول کے نافرمان آرزو کریں گے کہ کاش! انہیں زمین کے ساتھ ہموار کر دیا جاتا اور اللہ تعالٰی سے کوئی بات نہ چھُپا سکیں گے ۔
يومىذ يود الذين كفروا و عصوا الرسول لو تسوى بهم الارض و لا يكتمون الله حديثا
That Day, those who disbelieved and disobeyed the Messenger will wish they could be covered by the earth. And they will not conceal from Allah a [single] statement.
Jiss roz kafir aur rasool kay na farman aarzoo keren gay kay kaash! Enhen zamin kay sath humwaar ker diya jata aur Allah Taalaa say koi baat na chupa saken gay.
جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے اور رسول کے ساتھ نافرمانی کا رویہ اختیار کیا ہے ، اس دن وہ یہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں زمین ( میں دھنسا کر اس ) کے برابر کردیا جائے اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے ۔
اس دن تمنا کریں گے وہ جنہوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی کاش انہیں مٹی میں دبا کر زمین برابر کردی جائے ، اور کوئی بات اللہ سے نہ چھپاسکیں گے ( ف۱۲۵ )
اس وقت وہ سب لوگ جنہوں نے رسول کی بات نہ مانی اور اس کی نافرمانی کرتے رہے ، تمنا کریں گے کہ کاش زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائیں ۔ وہاں یہ اپنی کوئی بات اللہ سے نہ چھپا سکیں گے ۔ ؏٦
اس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی نافرمانی کی ، آرزو کریں گے کہ کاش ( انہیں مٹی میں دبا کر ) ان پر زمین برابر کر دی جاتی ، اور وہ اللہ سے کوئی بات نہ چھپا سکیں گے