Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏ ﴿11﴾
جب پانی میں طغیانی آگئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا ۔
انا لما طغا الماء حملنكم في الجارية
Indeed, when the water overflowed, We carried your ancestors in the sailing ship
jab pani mein tughyani agai to us waqat hum ney tumhein kashti mein charha liya
جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کردیا ۔ ( ٥ )
بیشک جب پانی نے سر اٹھایا تھا ( ف۱٤ ) ہم نے تمہیں ( ف۱۵ ) کشتی میں سوار کیا ( ف۱٦ )
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا7 تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا 8
بے شک جب ( طوفانِ نوح کا ) پانی حد سے گزر گیا تو ہم نے تمہیں رواں کشتی میں سوار کر لیا
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :7 اشارہ ہے طوفان نوح کی طرح جس میں ایک پوری قوم اسی خطائے عظیم کی بنا پر غرق کر دی گئی اور صرف وہ لوگ بچا لیے گئے جنہوں نے اللہ کے رسول کی بات مان لی تھی ۔ سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :8 اگرچہ کشتی میں سوار وہ لوگ کیے گئے تھے جو ہزاروں برس پہلے گزر چکے تھے ، لیکن چونکہ بعد کی پوری انسانی نسل انہی لوگوں کی اولاد ہے جو اس وقت طوفان سے بچائے گئے تھے ، اس لیے فرمایا کہ ہم نے تم کو کشتی میں سوار کرا دیا ۔ مطلب یہ ہے کہ تم آج دنیا میں اسی لیے موجود ہو کہ اللہ تعالی نے اس طوفان میں صرف منکرین کو غرق کیا تھا ، اور ایمان لانے والوں کو بچا لیا تھا ۔