Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ‏ ﴿12﴾
تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں اور ( تاکہ ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ۔
لنجعلها لكم تذكرة و تعيها اذن واعية
That We might make it for you a reminder and [that] a conscious ear would be conscious of it.
Takay is say tumharay liey nasehat aur yad gar banadein aur ( taky ) yad rakhaney waly kan issy yad rakhein
تاکہ ہم اس واقعے کو تمہارے لیے سبق آموز بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اسے ( سن کر ) یاد رکھیں ۔
کہ اسے ( ف۱۷ ) تمہارے لیے یادگار کریں ( ف۱۸ ) اور اسے محفوظ رکھے وہ کان کہ سن کر محفوظ رکھتا ہو ( ف۱۹ )
تاکہ اس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں9 ۔
تاکہ ہم اس ( واقعہ ) کو تمہارے لئے ( یادگار ) نصیحت بنا دیں اور محفوظ رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :9 یعنی وہ کان نہیں جو سنی ان سنی کر دیں اور جن کے پردے پر سے آواز چٹ کر گزر جائے ، بلکہ وہ لوگ جو اس واقعہ کو سن کر اسے یاد رکھیں ، اس سے عبرت حاصل کریں اور اس بات کو کبھی نہ بھولیں کہ آخرت کے انکار اور خدا کے رسول کی تکذیب کا انجام کیسا ہولناک ہوتا ہے ۔